لاہور(نامہ نگار)ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں شہید کی قبر پر حاضری و سلامی کیلئے پولیس دستے پولیس لائن سے روانہ ہوئے شہیدکانسٹیبل کمال احمد کی برسی کے موقع پرپولیس گارد نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبرکو سلامی پیش کی۔ لاہور پولیس کے دستوں نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔
پولیس گارد کی شہید کانسٹیبل کمال احمد کی قبر پر حاضری ‘سلامی ‘پھولوں کی چادر چڑھائی
May 25, 2024