شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد ویڈیو وائرل ‘ملزم گرفتار

May 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشددکرنے والی ویڈیو وائرل ہو نے پر ڈی ائی جی آپریشن فیصل کامران کا نوٹس‘ ایس پی صدر کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ایس پی صدر سدرہ خان نے فوری ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ۔ اے ایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او مانگا منڈی ملک شبیر اعو ان کی ٹیم نے فوری ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔

مزیدخبریں