لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس کے پائنیر ممبران کی ٹیم نے ایمرجنسی سروس میں خدمات کے 20سال مکمل ہونے پر ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ بانی ایمرجنسی سروسزپاکستان، ڈاکٹر رضوان نصیر نے انسانیت کی خدمت کی 2دہایاں مکمل ہونے پر بانی ٹیم کے ممبران کیساتھ کیک کاٹا۔ تقریب میں پائنیر بیج کے افسران اور جوانوں سمیت ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ، ہیڈ آف ونگزاور ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ لوگوں کوبہت نیک مقصد کیلئے منتخب کیا ہے جس میں آپ زندگیاں بچا کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ایک بات یاد رکھیں، ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کریں، کوئی آپ کو دیکھے یا نہ دیکھے، اللہ تعالی کی ذات آپ کو ہر وقت دیکھ رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے سروس کے قیام اور ابتدائی دور میں پیش آنے والے مشکل حالات اورچیلنجز کو بھی دوہرایا۔
خدمات کے 20سال مکمل ہونے پر ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب
May 25, 2024