غیر رجسٹرڈ آرکیٹیکٹ فرمز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کا آغاز 

 لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور میں موجود غیر رجسٹرڈ آرکیٹیکٹ فرمز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ پی آر اے حکام کے مطابق کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر لاہور میں موجود آرکیٹیکٹ فرمز کے نمائندگان سے ملاقاتیں شروع کر دی گئیں۔ انفورسمنٹ آفیسر علی رضا ہاشمی نے انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کی شراکت سے زوم میٹنگ کی۔زوم میٹنگ میں چیئرمین بورڈ آف آرکیٹیکٹ ایجوکیشن عمر سعید ، ایزیکٹیو ممبران نے خصوصی شرکت کی جبکہ 40 آرکیٹیکس نے بھی زوم میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق شرکا ء کو سروس ٹیکس قوانین کے حوالے سے ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی اورغیر رجسٹرڈ آرکیٹیکٹ کو رجسٹرڈ ہونے اور گوشوارے بروقت جمع کروانے کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن