پولینڈ کی پاکستان کیلئے برآمدات 128 ملین ڈالر رہیں:سفیر 

May 25, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر ) پولینڈ کے سفیر میسیئج پیسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم ایک بلین ڈالر کے قریب ہے۔پاکستان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی بدولت 800 ملین ڈالر کی اشیاء برآمد کیں۔ پولینڈ کی مارکیٹ تک پاکستانی اشیاء کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے جبکہ گزشتہ سال پولینڈ کی پاکستان کیلئے برآمدات 128 ملین ڈالر رہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کی کاوشوں اور کوششوں ک بدولت ہی یہ وفد پاکستان آیا ہے اور اس ضمن میں لاہور چیمبر کا کردار قابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں