شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سفیر مقرر ہو گئے۔آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور  پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین اتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...