لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرمعین علی نے کہاہے کہ اگر جوز بٹلر اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی وجہ سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کچھ میچز میںشریک نہیںہوتے تو وہ انگلینڈ کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔کپتان بٹلرکی اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ انگلینڈ 4 جون کو بارباڈوس میں سکاٹ لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلے گا۔نائب کپتان معین اس سے قبل ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 12 ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کی قیادت کر چکے ہیں۔معین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے انگلینڈ کیلئے کافی کپتانی کی ہے۔
جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت کیلئے تیار ہوں : معین علی
May 25, 2024