پی ایف ایف نے فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ فیڈریشن نے اس ایونٹ کی کوئی منظوری نہیں دی۔فیفا اور اے ایف سی کے بینر تلے پی ایف ایف پاکستان میں فٹبال معاملات چلانے کا واحد ذمہ دار ادارہ ہے۔پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آئین کے آرٹیکل82کی خلاف ورزی ہے۔ جس پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن