لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ کیلئے قومی سکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفین کونسٹنٹائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالرز کے نام فائنل کرلئے، قومی فٹبال ٹیم کیلئے 9 ڈائسپورا پلیئرز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ڈنمارک میں مقیم عبدالصمد ارشد حتمی فہرست میں جگہ نہ بناسکے جبکہ آدم خان اور مکائیل عبداللہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ گول کیپر یوسف بٹ بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ہارون حامد، اوِٹس خان، عمران کیانی، راہس نبی، محمد فضل اور عبداللہ اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان فٹبال ٹیم 6 جون کو سعودی عرب اور 11 جون کو تاجکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔