نوجوانوں اور معیشت کو بچانے کیلئے تمباکو پر ٹیکس بڑھاناہوگا‘ مرتضیٰ سولنگی 

May 25, 2024

 اسلام آباد ( وقائع نگار ) سابق وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور معیشت کو بچانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھانا ہو گا۔ انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں تمباکو کے استعمال کے تدارک کے لئے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات کو اجاگر کرنا تھا۔ مرتضی سولنگی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر تمباکو کی صنعت کی جانب سے نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششوں کو روکا نہ گیا تو مزید لوگ تمباکو نوشی میں ڈوب جائینگے۔

مزیدخبریں