فیصل آباد: بچوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں، غربت   باپ نے خودکشی کر لی 

لاہور+فیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 113 ج ب پھلاہی کے محنت کش خالد نے غربت، خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ جیب سے خط ملا جس میں لکھا ہے کہ میری خودکشی کی وجہ غربت ہے، بچوں کو کھلانے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ متوفی خالد دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔ علاقہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ مانگا منڈی  کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر  گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ متوفی ذیشان مانگا منڈی عادل ٹائون کا رہائشی کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن