نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)گستاخ صحابہ کیس میں 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج چارملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے احکامات جاری۔ وکلاء مرزا عبدالباسط، گلفام مصطفی سیہول ودیگرکے مدعیان طیب مقصود بٹ قمرالدین شاہ اویس مختار ودیگرکے ہمراہ فیروزوالہ کچہری میں صحابہ کرام کے حق میں نعرے بازی کی۔ تھانہ نارنگ منڈی میں درج ہونے والے گستاخی صحابہ کے 4 مقدمات کے پانچ ملزم لاہور ہائی کورٹ اور فیروزوالہ کچہری میں پیش ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ملزم علی زکی کی ضمانت خارج کردی۔ جبکہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان علی شاہ احدنقوی زوار شاہ اور قلب گورسی کی ضمانتیں منسوخ کرکے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کاحکم جاری کیاگیا مدعیان اور وکلاء مرزا عبدالباسط اور گلفام سیہول کاکہناتھاکہ امیدہے کہ جرم ثابت ہونے پر ایف آئی اے قانون کے مطابق ملزمان کو سزا دے گا۔
توہین صحابہ مقدمات، 5 ملزموں کی ضمانت خارج، 4 ایف آئی اے کے سپرد
May 25, 2024