لاہور (نامہ نگار) این اے 127 میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکست کے اسباب جاننے کیلئے قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا ، خان آصف خان، امتیاز صفدر وڑائچ، رانا اکرام ربانی،رانا اشعر نثار،نسیم صابر نے شرکت کی،کمیٹی ارکان نے فیکٹ فائنڈنگ کا طریقہ کار طے کیا۔