حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) نواحی گائوں کوٹ سرور میں ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ سرور کا رہائشی شاھد اور اسکی بیوی پنڈی بھٹیاں گئے ہوئے تھے۔ گھر میں موجود بچوں سے گیس کھلی رہ گئی۔ جب گیس آئی تو وہ کچن میں جمع ہوتی گئی اور جونہی ایک بچے نے دیا سلائی سے چولہا جلایا تو وہاںپر زوردار دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجہ میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوبچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔اس دوران گھر کے دروزاے اور کھڑکیاںبھی ٹوٹ گئیں۔ متاثرہ بچوں کی عمر پانچ سے آٹھ سال بتابتائی جارہی ہے ۔ریسکیو کی ٹیم نے زخمی بچوں کوہسپتال منتقل کر دیا۔