پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد  کی طبیعت  ہسپتال میں سنبھلنے لگی

May 25, 2024

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، کمر کا درد قدرے بہتر ہے، رہنما پی ٹی آئی کا میٹرس بدل دیا گیا تھا رات بھر آرام سے سوئیں۔انتظامیہ کے مطابق معدے میں انفیکشن کی رپورٹ  بھی بہتر ہے، ڈائریا اور ڈی ہائیڈریشن سے کمزوری محسوس کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں