مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں صہیونی فوجی کے ہاتھوں قرآن کی بیحرمتی کی ویڈیو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح کیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صہیونی فوجی قرآن پاک کا نسخہ جلاکر شہید کر رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔