بانی پی ٹی آئی سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات ٹرانسفر درخواستوں پر جواب طلب 

May 25, 2024

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت اہم شخصیات کیخلاف 9 مئی کے مقدمات  ٹرانسفر کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی درخواستوں پر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ محکمہ پراسیکیوشن نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی واقعات کے کیسز زیر التوا ہیں ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت دیگر رہنما کیسز میں نامزد ہیں ،جج کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کیسز کسی دوسری عدالت میں ٹرانسفر کئے جائیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت3  مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پرپراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے 28 مئی تک مہلت دیدی۔ 9  مئی کو زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے   کے 2مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے 29 مئی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزیدخبریں