راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنا ن قتل کیس میں مسلم لیگی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر، ایم این اے دانیال چوہدری، سابق وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری چنگیز خان، اسامہ چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کر دی ہے، گزشتہ روز تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویراور ان کے 2بیٹوں راولپنڈی کے حلقہ این اے 57سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری دانیال اور اسامہ تنویر سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا یہ مقدمہ مقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔