پاکستان اور کویت میں بزنس اور افرادی قوت میں اضافے پر بات ہوگی،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(خبرنگار)  وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈنجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کویت جائیگا وفد کی کویت کے وزیر اعظم، خارجہ، توانائی اور پٹرولیم کے وزراء￿  سے ملاقات متوقع ہے  پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی کویت کے وزیر تجارت میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گیمختلف وزارتوں کے مابین مشترکہ حکمت عملی طے، کویت سے مختلف منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے  کویت کے دورے کی تفصیلات کے لئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہواوفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین بزنس اور افرادی قوت میں اضافے پر بات چیت ہوگی ڈیری فارمنگ،میٹ پراڈکس، رائس کے لئے ایکسپورٹ کمپنیوں کو آن بورڈ لیں گیکویت حکام سے پاکستان سے ہیلتھ پروفیشنلز اورسکلڈ لیبر کے لئے بھی بات چیت ہوگی ٹریڈ اینڈ کامرس کی وزارت کے اشتراک سے دورہ کویت کو مفید تر بنایا جائے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر نجی شعبے کے ذریعے پاک کویت تعاون میں اضافہ ہوگاکویت میں پاکستان کے سفیر بھی آن بورڈ، کویتی حکام نے انتظامات مکمل کر لیے پاکستان اور کویت کے مابین باہمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگاوفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر دورہ کویت کا ایجنڈہ تیار کر لیا گیاوفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا یہ دورہ جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے تحت ہوگا

ای پیپر دی نیشن