راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور، پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ و دیگر راہنماں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی آئی اے پر بات کریں گے ،ان کو پی آئی اے کو بیچنے کی بہت جلدی ہے،پچھلی نگران حکومت میں وزیر نے بتیس پروگرام سولو کیے ،کیا دوسرے فریق کا موقف لیا گیا؟ کہتے ہیں نجکاری سے چیزیں سستی ہوں گی آپ نے بہت سارے اقدامات کیے کیا کوئی فائدہ ہوا اتنی ان کو جلدی کیا ہے سمجھ نہیں آ رہی کیوں اور کس کو بیچنا چاہ رہے ہیں قوم کو بتائیں تو سہی کس کو بیچ رہے ہیں یا خود خریدنا چاہتے ہیں ان کی پی آئی اے کے ایسڈز پر نظر ہے یہ پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں کسی لاڈلے کو دینا چاہتے ہیں اسکی بھرپور مزاحمت کریں گے بجٹ کی آمد آمد ہے، مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں،پچھلے کئی سالوں سے ملازمین کی تنخواہیں اس تناسب سے نہیں بڑھی پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ یہ بالکل غلط کر رہے ہیں ہیں قانون کے مطابق یہ نجکاری کا اختیار کابینہ کے پاس نہیں ہے پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہوتا ہیاس میں بھی باقاعدہ پراسز ہوتا ہے پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے یہ ملک کا اثاثہ ہے پی آئی اے آج بھی منافع میں ہے کل بھی منافع میں تھی۔