پی ٹی ائی سیکرٹریٹ پرسی ڈی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے،طارق فضل چوہدری 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنماء  اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے  اسلام اباد میں پی ٹی ائی سیکرٹریٹ پرکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے، پہلا نوٹس 2020 میں اور اخری نوٹس 10 مئی کو دیا گیا، پی ٹی ائی سیکرٹریٹ کی 2 منزلیں نقشے کی منظوری کے بغیر ہیں، کنٹینرز اور پارکنگ شیڈز بھی تجاوزات ہیں، پی ٹی ائی والے کتنا جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنائیں گے، اسلام اباد پر چڑھائی کی باتیں کی جاتی ہیںیہ شوق پرویز خٹک بھی پورا کر چکے ہیں،ہم  سیاسی انتقام  پر یقین نہیں رکھتے ا  اپ اپنے دور کی فسطایت کو بھی یاد رکھیں،اسلام اباد کے سرکاری ملازمین  کیساتھ کھڑے ہیںاسٹیٹ افس یا وزارت سے کسی مافیا نے ہمارے لوگوں کو تنگ کیا تو چپ نہیں بیٹھیں گے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں انجم عقیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل پرویزمشرف کے دور میں  پارٹی قیادت کی طرف سے اسلام آباد میں نون لیگ کا سیکرٹریٹ بنانے کا حکم ملا مگرہمیں اسلام اباد میں کوئی بھی شخص دفتر کیلئے جگہ دینے کو تیار نہیں تھا،میں نے اپنے ذاتی گھر کی نواز شریف کو پیشکش کی اور اپنا ایف ایٹ کا گھر پارٹی سیکرٹریٹ کیلئے مختص کر دیا اسی دوران  2015ء میں جب ن لیگ کی حکومت تھی اور میں وفاقی وزیر تھا اور سی ڈی اے میری منسٹری کے ماتحت تھا،سی ڈی اے نے فیصلہ کیا کہ رہائشی علاقوں میں دفاتر اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے سی ڈی اے نے ہمیں دفتر بند کرنے کا نوٹس دیا جس پر ہم نے وہاں سے دفتر خالی کر لیا،ہم چاہتے تو اپنی حکومت کا دباو ڈالتے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن