پنجاب حکومت کا سی سی پی کو دھوکہ دہی پر مبنی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف تحقیقات میںمعاونت کا فیصلہ

May 25, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کمپٹیشن کمِشن آف پاکستان (سی سی پی) کو دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ میں مصروف ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جاری تحقیقتات کے سلسلے میںتعاون فراہم کرے گی۔اس بات کا فیصلہ ایک  اجلاس میں کیا  گیاجس کی صدارت  سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کیپٹن(ر)اسد اللہ خان نے کی۔ اجلاس میں سی سی پی ممبر آفس آف فیئر ٹریڈ سعید احمد نواز، سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی شکیل احمد میاں، ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق اور ایل جی اینڈ سی ڈی اور سی سی پی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ممبر سی سی پی نے شرکا کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سی سی پی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی پی ان ہاؤسنگ سکیموں کی چھان بین کر رہا ہے جو صارفین کو گمراہ کر کے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہاؤسنگ اسکیموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں اور عوامی سماعت کے انعقاد کے لیے ضروری معاونت بھی فراہم کی جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی اور ڈی جی ایل ڈی اے نے عوامی سماعت کے لیے ضروری مدد اور مقام فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پروفارما نمبر 1 اور پروفارما نمبر 2 جن میں زیر تفتیش ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں بنیادی اور تفصیلی معلومات طلب کی گئی ہیں،  فراہم کر دی جائیں گی۔

مزیدخبریں