پمز اسپتال نے 100 سے زائد نرسنگ اسٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کر دیا

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز اسپتال سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹز (ایف ایم ٹی آئی) ایکٹ کے تحت بھرتی کیے گئے 100 سے زائد نرسنگ اسٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کرکے ہاسٹل چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔نوکریوں سے برطرف کیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہمیں بے سرو سامانی میں ایک دن کے نوٹس پر نکالا جا رہا ہے جبکہ کانٹریکٹ میں توسیع کیلئے اسپتال انتظامیہ کے زبانی وعدوں پر چار ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، اب ان کی جگہ غیر تربیت یافتہ افراد بھرتی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کانٹریکٹ ختم ہو چکا ہے اور اب یہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ صحت کے درمیان رکا ہوا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اس نرسنگ اسٹاف کو دو سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، پی ڈی ایم دور حکومت میں نرسنگ اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی اور توسیعی کانٹریکٹ بھی دسمبر 2023 میں ختم ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن