مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پلیٹی لٹس کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے نہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کو اپنا آخری انجام نظر آرہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی قوم کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔