لیگی رہنما راشد محمود ملہی کی چوہدری عطاء اﷲ تارڑ سے ملاقات   

May 25, 2024

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس کا منشور ہی عوامی خدمت کرنا ہے حکومت جس تیز رفتاری سے مشکل فیصلے کرکے ملکی معیشت کو بہتر کررہی ہے اس کے نتائج مہنگائی کم ہونے کی صورت میں سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات چوہدری عطاء اﷲ تارڑ نے مسلم لیگ ن کے رہنما راشد محمود ملہی آف گلاب پورہ سے اسلام آباد مرکزی دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ، چاول، گھی، پٹرولیم و دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی آنے سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے بہت جلد ملک ترقی و خوشحالی کی منازل کی طرف گامزن ہوگا جس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ دن رات کام کرنے میںمصروف ہے اس موقع پر سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور سابق چیئرمین یونین کونسل تلونڈی کھجور والی چوہدری افتخار چیمہ بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں