ملک جلد معاشی بحرانوں سے نکل کر خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا:شاہد عثمان 

May 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )(ن) لیگ کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارایم این اے شاہد عثمان نے اپنے بیان میں کیا مزید انہوں نے کہا جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا مسلم لیگ (ن) کی حکومت روز کے روز کی بنیادوں پر عوامی معیاری زندگی کو بہتر بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔حکومت کا پٹرول مصنوعات اور ٹرینون کے کرائیوں میں کمی کا فیصلہ خوش آئین ہے حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے پاکستان کے باشعور عوام (ن) لیگ کے ساتھ کھڑ ے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں