عرب امارات کی سرمایہ کاری وزیر اعظم پر اعتماد کا مظہر ہے:عصمت انصاری  

May 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 64لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے صدر اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کو معاشی طور پر آگے لے جانا چاہتا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو بیرون ملک اتنی پزیرائی ملی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

مزیدخبریں