تاجر طبقہ میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنیکی سکت نہیں: شیخ فیصل ایوب 

May 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ملک بھر کے چیمبرز سے ملنے والی قابل عمل اور موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے۔تاجر طبقہ میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔چیمبر زسے جو بھی بجٹ پروپوزلز بھیجی گئی ہیں ان میں تاجروں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ حکومت کو ان تجاویز کی مدد سے کاروباری برادری کیلئے ریلیف دینے میں مدد دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر شدید معاشی دباؤ ہے بیرونی قرضوں میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے وہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے میثاق معیشت کی طرف پیشرفت کریں جس میں پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے نکات بھی شامل ہونے چاہیئے اور آئندہ قرض کے حصول کیلئے بھی ایک ضابطہ اخلاق طے کیا جائے کہ کن ناگزیر حالات میں قرض حاصل کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں