حافظ آباد:سفاک شخص نے سالے کے 2 معصوم بچوں کے گلے پر چھری پھیرکرزخمی کردیا

حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار ) علاقہ بیری والہ میں سفاک شخص نے گھریلو تنازعہ پر اپنے سالے کے 2 معصوم بچوں کے گلے پر چھیری پھیرکر انہیں شدید زخمی کردیا۔ جس کے بعد ملزم فیاض کو ونیکے تارڑ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے ناچاقی چلی آرہی تھی اور وہ روٹھ کر میکے آگئی۔ملزم میر پور سے اپنے سسرال آیا تو یہاں پر اسکا اپنے سالے شفیق سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم فیاض نے اپنے سالے کے دو معصوم بچوں انیس اور توصیف کے گلے پر چھری چلا کر انہیں شدید زخمی کردیا جس پر دونوں زخمی بچوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن