بھوئے آصل ( نامہ نگار) نہ سایہ نہ پینے کے لیے ٹھنڈا پانی نا ہی کوچز کے اوپر شیڈ جنرل بس سٹینڈ مسافروں و ٹرانسپورٹرز کے لیے اذیت بن گیا کوئی پرسان حال نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ جس پر میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن سالانہ لاکھوں روپے ٹھکیہ کے طور پر وصول کر رہی ہے جب کہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں نہ تو مسافروں کے لیے کوئی قابل بیٹھنے کی جگہ ہے اور سٹینڈ کے اوپر شدید گرمی میں دھوپ سے بچنے کے لیے کوئی شیڈ موجودنہیں ہے پینے کے ٹھنڈے پانی کا کولر بھی موجود نہیں اسی وجہ سے کوچز جنرل بس سٹینڈ پر کھڑی نہیں ہوتیں اور سایہ کے لیے ڈرائیورز روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جہاں پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔شہریوں نے ڈی سی قصور سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔