شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شیخوپورہ کے سینئر صحافی شیخوپورہ ایڈیٹر کونسل کے چیئر مین عبدالرشید ندیم کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے خطاب کرتے چیئر مین قلم مزدور تحریک سلطان حمید راہی نے کہا کہ عبدالرشید ندیم نے ساری زندگی خودداری سے صحافت کی انہوں نے اپنے مکتوبات اور کالم وغیرہ میں ہمیشہ ملک و قوم اور شیخوپورہ کے مسائل کو اجاگرکیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی،جاوید معراج،رانا عثمان،عظیم احمد یزدانی،عظیم علی شیخ،ڈاکٹر الطاف حسین،سعید سندھو،امجد سلطانی،عظمت قادری،ایو ب شیخ نے بھی خطاب کیا۔