نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)جامع مسجد عمر فاروق رفیق آباد میں تنظیم علماء اہلسنت وجماعت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین علامہ زرین‘ صدر قاری محمدخالد چشتی‘ نائب صدر قاری بابر چشتی‘ جنرل سیکرٹری حافظ عمران قادری‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ مدثرعطاری‘ جوائنٹ سیکرٹری قاری صداقت علی ‘ آفس سیکرٹری حافظ ساجد قمر‘ سیکرٹری نشرواشاعت مولانا محمد حسنین رضا سمیت علامہ انیس چشتی‘ علامہ اسد قادری‘ قاری یونس رضا ‘ علامہ صدام حسین ‘ قاری ظفرسیفی ‘سردار نعیم رضامان اور اعظم علی باجوہ حافظ سخاوت نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز حادثے میںانتقال کرنے والے علامہ غلام ربانی تیمور کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔