سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں آ سانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے ، ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو سنگین معاشی مسائل سے دوچار کیا،چار سال میں اتنے قرضے لیے گئے جتنے پہلے کسی حکومت نے نہیں لیے تھے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مداخلت نہ کی جاتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔