ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دورہ گوردوارہ جنم استھان ‘ کلینک آن ویلز میںسہولیات کا جائزہ  

May 25, 2024

ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد کی جانب سے گوردوارہ جنم استھان میں کلینک آن ویلز کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سکھ برادری سے جاری طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ، سکھ کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب کے کلینک آن ویلز پروگرام کو خوب سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں