اپنا ملک سنبھالیں چودھری صاحب ، آپ کی ٹویٹ کی ضرورت نہیں اروند کجریوال نے فواد چودھری کو سماجی رابطے کی سائٹ پر جھاڑ پلا دی۔
بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کو حالیہ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر کی حمایت کے جواب میں سخت زبان میں جواب دیا ہے۔ یادرہے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد، کیجریوال نے سوشل پلیٹ فارم X پر اپنی اور اپنے خاندان کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ "میں نے اپنے والد، بیوی اور بچوں کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالا۔ میری والدہ بیمار ہیں اور ووٹ نہیں دے سکتیں۔ میں نے آمریت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ووٹ دیا۔ سب کو اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے۔‘‘دہلی کے وزیر اعلیٰ کی تصویر کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے چودھری فواد حسین نے لکھا، "امن اور ہم آہنگی نفرت اور انتہا پسندی کی طاقتوں کو شکست دے تاہم، لگتا ہےکیجریوال اس ٹویٹ سے خوش نہیں ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پر برس پڑے۔ انہوں نے اپنی جوابی ٹویٹ میں لکھا ہے ’’ چوہدری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمیں آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان ایک خوفناک حالت میں ہے۔ آپ اپنا ملک سنبھالیں