وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے،عالمی برادری مالی اوراخلاقی تعاون کرے

Nov 25, 2010 | 09:42

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ تحریک طالبان، القاعدہ اوردیگرتنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔ دہشتگرد عوام میںخوف پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردارادا کر رہا ہے، جس میں ہمارے ہزاروں فوجی شہید ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس دہشتگردی کا مقابلہ کرنےکی اہل نہیں۔ وزیر داخلہ نےعالمی برادری سے پاکستان کی اخلاقی اورمالی امداد کی اپیل بھی کی۔ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پولیس اوردیگر اداروں کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا
مزیدخبریں