سری نگر میں کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ اکیس برس کے دوران ترانوے ہزار پانچ سو پندرہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، جن میں دوہزاردو سو اٹھاسی خواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بائیس ہزارسات سو چوالیس خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ نو ہزارنوسوچوراسی خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں ذہنی مریض بننے والے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔