اقتصادی تعاون کے فروغ اورعالمی معاملات پرغور کے لئے خلیجی ریاستوں کی سربراہ کانفرنس چھ اورسات دسمبرکوابوظہبی میں ہوگی

خلیج تعاون کونسل کے سربراہوں کی دو روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات،کویت بحرین ،عمان اورقطر کے سربراہان اورسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز شرکت کرینگے۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہان خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ اقتصادی تعاون بڑھانے کے اقدامات اور عالمی معاملات پرغور کرینگے۔ سربراہ کانفرنس سے قبل پانچ دسمبر کو خلیجی ریاستوں کے وزرائے خارجہ سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کو آخری شکل دینگے۔

ای پیپر دی نیشن