انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی کا آتش فشاں ٹھنڈاہوگیا ۔جس کے بعد ائیر پورٹ کھول دئیے گئے اور فضائی رابطے بحال ہوناشروع ہوگئے ہیں

یوگیاکارٹا ائیرپورٹ پندرہ دن بعد پروازوں کے لئے کھولا گیا ہے ۔ پچھلے دنوں آتش فشاں کے راکھ اگلنے سے سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، زمینی اورفضائی رابطے بھی منقطع ہوگئے تھے۔انڈونیشین حکام نے آتش فشاں سے متاثرافراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں فراہم کی ہیں ۔ چھتیس مربع میٹر پر پھیلے گھر میں دوبیڈ ، کچن کے علاوہ بجلی اور پانی کامناسب انتظام موجود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن