سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل کے گیارہ لاپتہ قیدیوں کے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سےاستفسارکیا ہے کہ ایجنسیوں کو کس قانون کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔

چیف جسٹس اف پاکستان افتخار محمد چوہدری، جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل کے لاپتہ گیارہ قیدیوں کے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے حساس اداروں کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ گیاراہ افراد حساس اداروں کے پاس نہیں ۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حساس اداروں کو فریق بنایا جا سکتا یا نہیں؟،اٹارنی جنرل نے کہا کہ انھوں نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنچ نہیں کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ حساس ادارے کس قانون کے تحت کام کرتے ہیں اس سوال پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ مخصوص قانون کے تحت کام کرتے ہیں۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری، کمشنر، ڈی سی او اور سی سی پی سے تیرہ دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن