سپریم کورٹ نے چیئرمین اوگرا تقرری کو کالعدم قرار دےدیا، تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم، چیئرمین اوگرا کے عہدے کو خالی تصور کیا جائے۔

جسٹس شارکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیئرمین اوگرا کی تقرری سے متعلق کیس کا فیصلہ چار اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تقرری کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ سپوریم کورٹ نے توقیر صادق پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات نیب کے حوالے کرتے ہوئے پینتالیس روزمیں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب کو غیر قانونی تقرری کرنے والے آفیسرز کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔عدالت کے مطابق کیس کا فیصلہ نیب کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین اوگرا کے عہدے کو خالی تصور کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن