چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےامریکہ میں پاکستانی سفیرشیری رحمان کی تعیناتی کےخلاف دائر درخواست جسٹس ناصر سعید شیخ کو بھجوا دی۔

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور قوانین کے تحت کسی بھی رکن اسمبلی کوسرکاری عہدے پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ شیری رحمان کوبین الاقوامی امور کا مطلوبہ تجربہ بھی نہیں جسکی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں نہیں لڑسکتیں لہذا عدالت انکی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شیری رحمان کی جانب سے توہین رسالت ترمیمی ایکٹ پیش کیئے جانے پر انکی نااہلی سے متعلق معاملہ بھی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ کے پاس زیر التواء ہے لہذا اس کیس کو بھی مزید سماعت کے لیے جسٹس ناصر سعید شیخ کو بھجوایا جائے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوایا جنہوں نے یہ کیس جسٹس ناصر سعید شیخ کو بھجوادیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن