حساس ادارے کا ممنوعہ بور کے 610 پستولوں کی غیر قانونی درآمد کا نوٹس‘ تحقیقات شروع

Nov 25, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار) لاہور ائر پورٹ پر کسٹمز افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر درآمد کئے جانیوالے ممنوعہ بور کے 610 مشین پسٹل کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جانے کی اطلاعات ملنے پر حساس اداروں نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لے لیا۔ حساس ادارے کے افسران لاہور ائر پورٹ‘ اے ایف یو کے پرنسپل آپریزر سمیت ان افسران کی چھان بین کرتے رہے جن کی معاونت سے اسلحہ فروخت کرنیوالی 4 کمپنیوں نے یوکرائن سے ممنوعہ بور کے 610 آٹومیٹک پستول غیر ممنوعہ بور کے قرار دے کر درآمد کئے تھے۔ کلکٹر کسٹم لاہور سلمان عباسی نے انکوائری کروائی تھی اور پاک فوج نے رپورٹ میں مذکورہ اسلحہ کو ممنوعہ بور کا قرار دیا۔ ادھر باوثوق ذرائع کے مطابق لاہور ائر پورٹ پر اسلحہ کی اس کھیپ کو کلیئر کرنیوالوں نے پہلے بھی ایسی کئی کھیپےں کلیئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ کسٹمز انٹی سمگلنگ لاہور نے 4 فرموں حافظ طارق اینڈ سنز‘ ملک اینڈ سنز‘ قادری ٹریڈرز اور آﺅٹ سائیڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ (اسلام آباد) کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ایک ملزم سلطان علی خان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ بعدازاں کسٹمز انٹی سمگلنگ کی تحقیقات مریدکے کے اسلحہ ڈیلر کی دکان تک پہنچ کر دم توڑ گئیں۔
مزیدخبریں