بغداد (اے ایف پی) عراق میں قتل عام کے الزام میں القائدہ کے 16ارکان کو سزائے موت دیدی گئی۔ ادھر بصرہ میں 3بم دھماکوں کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے۔دریں اثنا عراقی سکیورٹی فورسز بغداد کے علاقہ الجیالہ میں اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 9افراد کی نعشیں پائی گئی ہیں۔