جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان 2013ءکی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع

Nov 25, 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان 2013ءکی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کردی گئی ہے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہورکے زیراہتمام ہونےوالے جماعت پنجم اورہشتم کے امتحان کی رجسٹریشن کےلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر مقررکی گئی تھی لیکن اکثرامیدوارمقررہ تاریخ تک اپنے داخلہ فارم جمع نہ کرواسکے جس پرحکومت پنجاب نے ایسے تمام امیدواروںکو امتحان میں شامل کرنے کےلئے داخلہ کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو امتحان میںشرکت کا موقع فراہم کیاجاسکے جماعت پنجم، ہشتم کے سالانہ امتحان 2013ءمیںشرکت کرنےوالے امیدواروں کی کٹ لسٹ پنجاب ایجوکیشن کمیشن لاہور کی جانب سے جاری کردی گئی ہے جو کہ رجسٹرار محکمانہ انتخابات اور چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز کے دفاتر میں پہنچا دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں