نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے چین کے سیاحوں کو جاری کئے جانیوالے ویزوں پر ایسے نقشے کو مہریں لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں متنازع علاقوں کا بھارت کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام سے چین کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بھارت ہمیشہ اپنے پڑوسی ملکوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اٹھاتا ہے۔ انروناچل پردیش کو بھارتی نقشے میں اسکا اٹوٹ انگ ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہے اور اسے طویل المدتی بنیاد پر خطرہ تصور کرتا ہے۔ بھارت، سری لنکا اوربنگلہ دیش پر دھونس جمانا چاہتا ہے لیکن اب چین ان دونوں ملکوں سے تعلقات بڑھا رہا ہے جس سے نئی دہلی سرکار تشویش میں مبتلا ہے۔