اچھوتے موضوعات پر کتب کے مصنف کی پذیرائی ہونی چاہئے

مکرمی! انجینئر عبدالمجید انصاری پاکستان میں پہلے محقق ہیں جنہوں نے عام موضوعات سے ہٹ کر اب تک پانچ تحقیقی کتابیں تحریر کی ہیں۔ عشاریات کا موضوع ایسا اچھوتا اور نادر ہے جس پر غالباً پہلے قلم نہیں اٹھایا گیا۔ اس کتاب میں ان چیزوں کا بیان ہے جو قرآن و حدیث میں دس دس مرتبہ یا دس کی تعداد کے حوالہ سے مذکور ہیں ان کی اس سے قبل شائع ہونے والی کتب ثنائیات، ثلاثیات، رباعیات اور خماسیات ہیں۔ صوبائی محکمہ مذہبی امور اور وزارت مذہبی امور کو ان بے مثل کتب کے مصنف کو ضرور پذیرائی بخشنی چاہئے۔
(خالد محمود ہاشمی 0333-4358731)

ای پیپر دی نیشن