”زرداری کے ولی عہد نے ڈی ایٹ کانفرنس کے مقاصد پر پانی پھیر دیا“

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما ا ور سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ اور ہمارے باپ دادا نے پاکستان زرداری خاندان کے شوق اقتدار ا ور تجربات کیلئے نہیں بنایا تھا۔ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں، ہم اس مملکت خداداد اور آزاد عدلیہ کو چند اقتدار پرست این آر او زدگان کے ہاتھوں برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ صدر زرداری نے اپنے ولی عہد کو خوش کرنے کیلئے ڈی 8 کانفرنس کے ثمرات پر پانی پھیر دیا۔ حکمرانوں کے اس قسم کے غیر سنجیدہ رویوں اور فیصلوں نے پاکستان کو کمزور اور تنہا کر دیا۔ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کو نظریہ پاکستان اور تاریخ پاکستان کی تعلیم نہیں دی گئی مگر انہیں پاکستان کا وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھا جا رہا ہے۔ حکمران اقرباءپروری کیلئے اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے سیاسی شعور اور بنیادی حقوق بلڈوز کرنے کے در پے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن