گوجرانوالہ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر اور پولےس پر شہرےوں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے گزشتہ روز پولےس اور رےنجرز نے مشترکہ طورپر شہر مےں فلےگ مارچ کےا ۔فلےگ مارچ مےں رےنجرز کے سنئےر افسران اور مسلح دستے ،اےس اےس پی آپرےشنزکامران یوسف ملک و دےگر سنئےرپولےس افسران ، تمام ڈی اےس پےز ، ا ےس اےچ اوز ، الےٹ فورس کے کمانڈوز ، سٹی ٹرےفک پولےس (وارڈنز )سول ڈےفنس، رےسکےو 1122، اور صحافےوں کی کثےر تعداد نے شرکت کی ۔جناح سٹےڈےم بالمقابل پولےس لائنز سے شروع ہونے والا ےہ فلےگ مارچ سیالکوٹ روڈ،چھچھر والی چوک ، پسرور روڈ،کشمےر روڈ، کچا ایمن آباد روڈ، نگار پھاٹک ، شیخوپورہ موڑ،لاہوردروازہ، کھیالی دروازہ، حافظ آباد روڈ، جناح روڈ ، گوندانوالہ چوک، دھلے چوک ، کراو¿ن چوک ،کالج روڈ، نوشہرہ روڈ، ڈی پی ایس چوک سے ہوتا ہوا واپس جناح اسٹیڈیم بلمقابل پولےس لائنز اختتام پذےر ہوا۔ فلےگ مارچ کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا بھی جائزہ لےا گےا۔ اےس اےس پی آپریشنز کامران یوسف ملک نے شہر بھر مےں منعقد ہونے والے جلوسو ںکے منتظمےن کو ےقےن دلاےا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور شہرےوں کے تعاون سے حالات کو پر امن رکھا جائے گا۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولےس پوری طرح چوکس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...