پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف بڑھا دیا گیا

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) معلوم ہوا ہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں 150روپے فی من کے اضافہ کی تجویز کے ساتھ ہی پنجاب میں گندم کی بوائی کیلئے اراضی کا حدف بھی بڑھادیا گیا ہے محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اس سال سولہ اعشاریہ آٹھ ملین ایکڑ اراضی پر اس سال گندم کی کاشت کی جائے یہ حدف محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے مقرر کرکے اس بارے میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ آفیسروں کو آگاہ کردیا گیا ہے پنجاب میں اس سال گندم کی پیداوار انیس اعشاریہ دو ملین ٹن ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جب کہ اس سال فی ایکڑ گندم کی پیداوار کا اندازہ 30اعشاریہ 62من فی ایکڑ لگایا گیا ہے ان ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پیدا ہونے والی کل گندم کا 75فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن